الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

خواب میں جسد پاک میں کیڑے دیکھنا

سوال

ایک رضا خانی نے اپنی تقریر میں ایک خواب بیان کیا، کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بدن مبارک پر کیڑے پڑ گئے، ایک صالح سے دریافت کیا تو مجھ سے فرمایا کہ امت کے اعمال کی وجہ سے کیڑے پڑ گئے ہیں، مگر رضوی گروہ کے لوگوں نے دین کا کام بہت کیا ہے، تو اچھا ہونے لگا ہے، ایسا خواب غلط ہے یا نہیں، مجھے تو امید ہے کہ نبی ﷺ کو کوئی تکلیف نہ ہوگی، رضاخانیوں کی غلط بیانی ہے، میں دیو بندیوں سے تھوڑا سا تعلق رکھتا ہوں، وہیں سے فارغ ہوں، میرا خیال اصح ہے یا نہیں؟

جواب

حضرت نبی اکرم ﷺ کا جسد اطہر کیڑوں وغیرہ سے قطعا محفوظ ہے، رضا خانی اپنے بدعقائد اور بداعمال سے سنت کو مٹاتے ہیں، اسی سے جو تکلیف روحانی پہنچی ہوگی، وہ اس رضا خانی کو کیڑوں کی شکل میں نظر آئی، اب رضوی گروہ کے لوگ تائب ہو کر تبلیغی جماعت میں آ رہے ہیں، ہو سکتا ہے کہ اس سے راحت پہنچی ہو

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو