خواب میں حق تعالیٰ کو دیکھا
سوال
میں نے ایک خواب دیکھا وہ یہ کہ میں دیکھتا ہوں کہ حق تعالیٰ رونق افروز ہیں، اور ہجوم ہورہا ہے، لائن لگی ہوئی ہے، حق تعالیٰ ایک ایک شخص کو بلاتے ہیں، اور آسان کچھ معمولی سا سوال کر کے رخصت کر دیتے ہیں، جب احقر کا نمبر آیا تو حق تعالیٰ نے کوئی سوال کیا، وہ سوال تو مجھ کو معلوم نہیں ہے، اور نہ اور لوگوں کا کوئی سوال معلوم ہوا کہ کیا سوال کیا گیا اور نہ جواب معلوم ہے، جب احقر سے سوال ہوا تو بجائے اس کے کہ میں کچھ جواب دیتا، ہیبت اور خوف سے یک دم رقت طاری ہوگئی، اور خوب رویا، رونے کے بعد جب آنکھ کھلی تو حق تعالیٰ شانہ…
جواب
خواب مبارک ہے انشاء اللہ سہولت کا معاملہ ہوگا، علماء کا ڈرانا بھی از خود نہیں وہ بھی روایات و نصوص سے ماخوذ ہے، فضل خداوندی جس پر ہو جائے وہ محفوظ رہتا ہے، خدائے پاک صورت و شکل سے پاک صاف ہیں، مگر ان کی تجلی جب ظاہر ہوگی تو بہترین صورت میں ہوگی، اور وہ صورت انسانی ہے حضرت نبی کریم ﷺ نے خواب میں انسان کی بہترین صورت میں دیکھا ہے تغیرات زمانہ (بڑھاپہ وغیرہ)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔