خواب میں استاذ کو برہنہ دیکھنا
سوال
میں نے خواب میں اپنے استاذ کو دیکھا کہ برہنہ حالت میں کہیں جارہے ہیں، میں نے ان سے نرمی سے پوچھا کہ اس طرح کہاں جا رہے ہیں، اور میں نے ان کو اس حالت میں اپنی گود میں اٹھا لیا تاکہ ان کو کپڑے پہنالوں بس فوراً ہی میری آنکھ کھل گئی، اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟
جواب
خواب مبارک ہے اشارہ ہے کہ استاذ محترم اس دنیا کے فانی لباس کو ترک کر کے لباس التقویٰ اختیار کر رہے ہیں، اور آپ غایت تعلق کی بنا پر خیر خواہی اس میں سمجھ رہے ہیں، کہ اسباب دنیا کو وہ ترک نہ کریں
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔