خواب میں داڑھی صاف کرا دینا
سوال
ایک شخص نے اعتکاف کی حالت میں خواب دیکھا کہ ایک شخص جوان کے مکان میں کرایہ پر رہتا ہے، ان دونوں میں حجت اور تکرار ہو رہی تھی، اسی اثناء میں ایک مولوی صاحب فارغ دیو بند اس کرایہ دار کی شکل میں آئے، میری ان سے گالی گلوچ ہوئی تھوڑی دیر کے بعد میں وضو کرنے کے لئے بیٹھا تو مجھ سے اور مولوی صاحب سے وہی گالی گلوچ ہوئی، اس کے بعد مولوی صاحب نے اپنی داڑھی بالکل صاف کر دی، داڑھی کا منڈانا کس بات سے کنایہ ہے؟
جواب
خواب میں داڑھی صاف کرا دینا اشارہ ہے بے وقار ہو جانے سے گالی گلوچ کی بات کرنے سے بھی وقار نہیں رہتا جس کو اس حال میں دیکھا بے وقار سمجھا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔