کسی بزرگ کی طرف اپنا نسب منسوب کرنا
سوال
جس طرح جولا ہے برادری والے اپنے کو شیخ انصاری کہتے ہیں، اور قصائی برادری اپنے کو شیخ قریشی کہتے ہیں، تو اسی طرح ہم لوہار برادری اپنے کو شیخ داؤدی کہلا سکتے ہیں یا نہیں؟ ہم اپنی انجمن کا نام داؤدیہ انجمن رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ سنا ہے کہ حضرت داؤد علیہ السلام لوہے کا پیشہ کرتے تھے، شریعت کا کیا حکم ہے؟
جواب
بلا تحقیق اپنے کو کسی بزرگ کی اولاد کہنا یا اپنا نسب بدلنا درست نہیں، جب تک تحقیق نہ ہو نسبی حیثیت سے اپنے لئے کوئی لفظ اختیار نہ کریں، لوہار کو عربی میں حداد کہتے ہیں، ہر لوہار کو حق ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ حداد لکھے، سب برادری انجمن حدادین اپنا نام تجویز کرلے، اسی طرح بڑھئی کو عربی میں نجار کہتے ہیں، ہر بڑھئی اپنے نام کے ساتھ نجار لکھ سکتا ہے، اور سب برادری انجمن نجارین…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔