نسب بدلنا
سوال
جس وقت مسلمان دین کی خاطر ہندوستان تشریف لائے تو کون کون حضرات تشریف لائے اور جو حضرات تشریف لائے تو دین کی دعوت دیکر ہندوستان میں قیام کیا یا واپس چلے گئے اگر سب واپس چلے گئے تو ہندوستان کے جو علماء ہیں، سب نئے مسلم ہیں اور سید یا قریشی یا انصاری یا فاروقی یا عثمانی یا شیخ کہلاتے ہیں سب کا دعویٰ جھوٹا ہے، اور سب حضرات خواہ مولوی ہوں یا جاہل سب نے اپنا نسب بدل ڈالا، اور نسب بدلنا حرام ہے، معلوم ہوتا ہے کہ سب حضرات علم کی وجہ سے یا مال کی وجہ سے اپنے کو سید یا قریشی یا انصاری یا شیخ کہلانے لگے کس کس قبیلہ سے یہاں…
جواب
محمد ابن قاسم کے وقت مسلمان فوج یہاں آئی اور اس میں مختلف خاندان اور قبیلوں کے افراد تھے، بعض خاندان مستقلاً یہیں رہ گئے، اسکے بعد بھی متعدد گھرانے آئے ہیں، اور اپنی بود باش انہوں نے یہیں اختیار کر لی، یہ بات صحیح ہے کہ نسب بدلنا حرام ہے، جو شخص یا جو خاندان سید، قریشی، انصاری، عثمانی، فاروقی وغیرہ نہ ہو اور جانتے ہوئے بھی وہ اپنا خاندان یہ بتائے وہ گنہگار ہے، عالم ہو یا جاہل،…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔