سقوں کا اپنے آپ کو عباسی کہنا
سوال
قوم بھشتی وسقے اپنے آپ کو عباسی کہتے ہیں، کیونکہ حضرت عباس نے بھی پانی بھرنے کا کام کیا تھا، اسی بات کو مد نظر رکھ کر بھشتی اپنے آپ کو عباسی کہتے ہیں، کچھ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ عباسی کہنا نا جائز ہے، لہذا بتایا جائے کہ انکا اپنے آپکو عباسی کہنا کیسا ہے؟
جواب
حضرت عباس کے پانی کے بھرنے کی یہ صورت نہیں تھی، جو آج کل سقوں میں رائج ہے کہ اجرت پر پانی بھرتے ہیں، بلکہ زمانہ حج میں جولوگ حج کے لئے مکہ معظمہ میں آتے تھے، ان کے لئے کشمش پانی میں بھگو کر شربت تیار کرتے تھے، اور اس شربت سے ان کی مہمان نوازی کیا کرتے تھے، جس کا معاوضہ کچھ نہیں لیتے تھے، بلکہ اس خدمت اور مہمان نوازی کو فرض سمجھتے تھے، یہ خدمت قبل از اسلام بھی ان کے سپر د تھی،…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔