باپ نے قبر پر پختہ فرش بنانے کیلئے اینٹ طلب کیں ان کو دیں یا نہ دیں
سوال
والد صاحب نے اپنی کل جائیداد مع دونوں مکانوں کے ہم تینوں لڑکیوں کو ..... ہبہ کر دیا ہے، اور اسی جائیداد کے ساتھ میں قریب تین ہزار پکی اینٹیں ہم کو ملی ہیں، اب انہیں اینٹوں میں سے پانچ سو اینٹ اپنی قبر کے اوپر چبوترہ بنانے کے لئے مانگ رہے ہیں، ایسی صورت میں ہم والد صاحب کو اینٹ دیں یا نہ دیں؟
جواب
ابھی اینٹ دیدیں پھر ان کے انتقال کے بعد ان کو قبرستان میں کچی قبر میں دفن کر دیں، اور اس دی ہوئی اینٹوں کا چبوترہ توڑ کر بطور ترکہ تقسیم کر لیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔