الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

والدین کے ذمہ اولاد کا نکاح

سوال

والدین اور اعزہ کے ذمہ اولاد صغار یا کبار کا نکاح بہر حال سنت ہے، یا واجب خواه رسوم وبدعات کے ساتھ ہو؟ اگر نکاح بطریق سنت نہ ملے؟ اور مفاسد مروجہ کا انسداد محال ہے؟

جواب

اولاد صغار کا نکاح واجب یا سنت نہیں، بلکہ محض مباح ہے اور مباح کے لئے بدعات کا ارتکاب خلاف شرع و عقل ہے، اور کبار خود مکلف ہیں، بذمہ والدین ان کا نکاح شرعاً ضروری نہیں محض تبرع ہے، اگر اس درجہ غلبہ شہوت ہے کہ بلا نکاح ابتلاء زنا کا یقین ہے، اور اداء مهر و نفقہ پر قادر ہے تو نکاح فرض ہے، اگر قادر نہیں تو فرض نہیں اور اعتدال شہوت کے وقت سنت موکدہ ہے اور خوف جور کے وقت مکروہ ہے…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو