باپ سے تنخواہ چھپانے کا حیلہ
سوال
ایک لڑکا کہتا ہے کہ جب اس کو تنخواہ ملتی ہے تو اس کے والد اس کے پاس سے مانگ لیتے ہیں، اور لڑ کا شرم و عزت کی خاطر تمام پیسہ دیدیتا ہے، اس کے بعد اس کے والد اسکو صرف کرایہ اور خرچ کے واسطے پیسہ دیتا ہے، مگر اس کو وہ نا کافی ہوتا ہے، تو لڑکا اپنے والد کو کم تنخواہ بتا کر کم دیتا ہے، تو کیا اس طرح لڑکے کو کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور کیا یہ شریعت کے نزدیک چوری ہوئی یا نہیں؟ مگر ایک بات یاد رہے کہ لڑکا بالغ ہے؟
جواب
جب تنخواہ ملے تو اپنی ضرورت کے موافق اسمیں سے کسی دوسرے کے پاس رکھدے اور کہدے کہ میرے پاس اتناہی پیسہ ہے، یا کسی دوست سے قرض لے کر ضرورت پوری کرلیا کرے، اور تنخواہ ملتے ہی پہلے اسکا قرض ادا کرے، اسطرح گنجائش ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔