والدین میں نا اتفاقی ہو تو اولاد کیا کرے
سوال
والدین کی خدمت کرنا قرآن وحدیث میں فرض بتایا گیا ہے، مگر والدین میں خود اتنی نا اتفاقی ہے کہ ایک دوسرے کی صورت دیکھنا گوارہ نہیں کرتے، اگر لڑ کے اپنی ماں کو رکھتے ہیں، تو والد ناراض ہو کر فوراً الگ رہتے ہیں، اور اپنے ہاتھ سے کھانا بنا کر کھاتے ہیں، والدین کی جدائیگی کا عرصہ تقریباً ۱۸ یا ۲۰ سال کا ہو گیا ہے، اب اگر والدہ کو راضی کرتے ہیں، تو والد ناراض ہوتے ہیں، حالانکہ دونوں پڑھے ہوئے ہیں، ایسے وقت میں اولاد کیا کرے، کس کو راضی کرے اور کس کو ناراض رکھے، نیز والدہ کو ساتھ رکھتے ہیں، تو لڑ کے والدہ کی نازیبا حرکت…
جواب
دونوں کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے، والدہ کی خدمت کرنے سے اگر والد ناراض ہوں اور برا کہیں تو خاموشی سے سن لیں ان کو جواب نہ دیں، والدہ اگر اپنا قرآن شریف بکس میں بند کر دیں تو ان کو اس پر کوئی اعتراض نہ کرے، گھر میں تلاوت کے لئے دوسرا قرآن شریف دوکان سے لے لیں، اللہ تعالیٰ دونوں کے دلوں میں محبت پیدا فرمادے اور لڑائی ختم کر دے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔