والد کے گناہ پر ان کی اصلاح کا طریقہ
سوال
احقر کے والد محترم زراعت کا پیشہ کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ بیاج پر روپیہ بھی دیتے ہیں، جبکہ بیاج کا لینا اور دینا سخت گناہ حرام ہے، تو میرے دل میں اس طرف سے بہت تشویش ہوتی ہے، دل میں آتا ہے کہ والد محترم سے اس کی برائی بیان کروں لیکن والد کا مزاج اتنا سخت ہے کہ اگر ایک مرتبہ بھی میں تذکرہ کروں تو مجھ کو اپنی جان کا خطرہ ہے، اور اب تک میرا خرچ بھی گھر سے ہی آتا رہا، لہذا دریافت طلب بات یہ ہے کہ ان مجبوریوں کے باوجود میں گھر سے روپیہ منگا کر اپنی ضروریات میں صرف کروں تو عند الشرع کیسا ہے؟
جواب
کسی بزرگ یا با اثر آدمی کے ذریعہ ان کو متنبہ کرا دیا جائے یا کسی ایسی مجلس میں ان کو پہنچا دیا جائے جہاں دینی مسائل کا تذکرہ رہتا ہو یا تبلیغی جماعت میں کسی ترکیب سے ان کو بھیج دیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔