الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

فاسق باپ کے ساتھ سلوک

سوال

زید صاحب اولاد ہے مگر برے فعلوں میں مبتلا ہے حتی کہ ایک لڑکے نے برا فعل کرتے ہوئے دیکھ لیا، جب اولاد نے زید کو منع کیا تو زید نے اولاد سے بولنا چھوڑ دیا تو اب اولاد کا کیا فرض ہے، وہ زید سے بات چیت کریں یا نہیں؟

جواب

اولاد کو اپنے باپ کا ادب کرنا چاہئے اور اس کو خوش رکھنا چاہئے لیکن آہستہ آہستہ موقع پا کر باپ کو خدا کے عذاب سے ڈرانا اور نصیحت بھی کرنا چاہئے، بلکہ کسی بزرگ سے تعلق کرادینا چاہئے تا کہ ان کی صحبت اور ہدایت سے باپ کی یہ بری عادت چھوٹ جائے، غرض نہ باپ سے تعلق ختم کریں، نہ بے ادبی سے پیش آئیں، نہ اس کو برے حال پر چھوڑیں اس کے لئے دعا اور خیر خواہی میں لگے رہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو