الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ماں کے انتقال کے بعد ان کو خوش کرنے کی کیا صورت ہے

سوال

ہماری ماں کا انتقال ہو چکا ہے، جب وہ حیات تھیں تو ہماری شادی کے بعد وہ ہم سے ناراض رہنے لگیں، اس کی وجہ ہماری بیوی تھی، شادی کے قبل ہماری ماں ہم سے کبھی ناراض نہ رہا کرتی تھیں، اور ہم نے ہمیشہ ان کو خوش رکھنے کی کوشش کی لیکن شادی کے بعد وہ ہم سے ناراض رہنے لگیں، اور ہم ان کی ناراضگی کو ان کی حیات میں دور نہ کر سکے، یہ سب ہماری بیوی کی نازیبا حرکت کی وجہ سے ہوئی لیکن ہم نے اس وقت اس پر کوئی دھیان نہ دیا، بلکہ ہماری بیوی سے تنگ آکر انہوں نے مجھے بیوی سے کنارہ کش ہو جانے کی تلقین بھی کی، لیکن ہماری بد نصیبی کہ ہم نے…

جواب

آپ اپنی مرحومہ والدہ کو زیادہ سے زیادہ ثواب پہنچائیے، جس طرح بھی موقعہ ملے قرآن کریم کی تلاوت کر کے، نوافل پڑھ کر، صدقہ دے کر، روزہ رکھ کر، غرض ہر نیکی کا ثواب پہنچ جاتا ہے، ان کے لئے دعا مغفرت بھی ہمیشہ کرتے رہیں، انشاء اللہ ان کی روح خوش ہو جائے گی، اور اپنی نالائقی کی تلافی ہو جائے گی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو