الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

باپ کے ساتھ سخت کلامی کرنا

سوال

باپ بیٹے میں سخت گفتگو ہو رہی تھی، غصہ میں باپ نے کہہ دیا کہ میں جوتا مار دوں گا، اس پر بیٹے نے جواب دیا کہ سو جوتے میں تم کو ماروں گا، سوال یہ ہے کہ ایسے بیٹے کے لئے شریعت کیا حکم کرتی ہے؟

جواب

جو بیٹے باپ کے ساتھ ایسا معاملہ کرتے ہیں وہ بہت نالائق اور بد قسمت ہیں، باپ کی تعظیم واجب ہے، جہاں تک اپنے بس میں ہو والد کو خوش رکھا جائے، اوراگر غصہ میں کچھ کہیں تو خاموش ہو کر سن لیا جائے، ہرگز کوئی جواب نہ دیا جائے، اس سے دین بھی تباہ ہوتا ہے، اور دنیا بھی والد کو چاہئے کہ ایسے نالائق بیٹے سے ایسی بات نہ کرے جس سے وہ تلخ جواب دے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو