فاسقہ والدہ کے ساتھ برتاؤ
سوال
ہندہ ایک عورت اس کا بیٹا زید ہے، ہندہ مطلقہ ایک اجنبی شخص کے مکان پر رہتی ہے، اور اس اجنبی غیر شخص سے تعلق کی رہائش خانگی اس کے مکان میں بلا نکاح کئے ہوئے ہے، ہندہ ہر غیر شخص سے گفتگو کرنے میں بے حیا و بے شرم ہے، شرعی پردہ قطعی اٹھا دیا ہے، ہر اسلامی شخص سے متنفر ہے، چند امور قابل دریافت ہیں۔ (۱) زید بیٹا اپنی والدہ ہندہ سے شرعی برتاؤ کیسا کرے؟ (۲)
جواب
زید کو لازم ہے کہ اپنی والدہ کا احترام باقی رکھے، کوئی بات خلاف ادب کرنا یا گستاخی سے پیش آنا درست نہیں، اسکے ساتھ ساتھ یہ بھی لازم ہے کہ ہر ممکن طریقہ سے اصلاح کی کوشش کرے خود سمجھائے یا کسی ایسے شخص کے ذریعہ سے نصیحت کرائے جس کا اس پر اثر پڑ سکے، خود دعا کرے، باقی تنگ کرنا مارنا پیٹنا، یا گالی وغیرہ دینا درست نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔