الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شادی کے بعد حرام کمائی والا سامان استعمال کرنا

سوال

اگر اس طوائف کے پاس کچھ سامان وغیرہ جو اس کی ناجائز کمائی کا ہے، جیسے کپڑا وغیرہ تو زید کے نکاح میں آنے کے بعد کیا وہ اس کو اپنے استعمال میں لاسکتی ہے؟ اگر نہ استعمال کے قابل ہو تو اس سامان کا کیا کیا جائے؟

جواب

حرام آمدنی کا سامان کپڑا وغیرہ اس وقت استعمال کرتی تھی، جب حلال آمدنی نہیں تھی نکاح کے بعد جب کھانا کپڑا شوہر کے ذمہ ہو جائیگا، تو پھر حرام آمدنی کا سامان کیوں استعمال کرے بلکہ وہ سامان غریبوں محتاجوں کو دیدے، اور خود حرام سے پکی توبہ کر کے عمر بھر توبہ واستغفار میں گزارے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو