تصویر کی طباعت اور اس کی آمدنی
سوال
آج کل بڑی بڑی تجارتی کمپنیوں کے اندر جاندار کی تصاویر ہوتی ہیں اور یہ پریس میں طبع ہوتی ہیں۔ طباعت کے آنے والے کاموں میں دو ثلث حصہ ایسا ہوتا ہے جس پر کسی نہ کسی جاندار کی تصویر ہوتی ہے۔ ہر صفحہ طباعت کا ایک حصہ ایسا ہوتا ہے جس پر تصویر نہیں ہوتی۔ اب مسلمانوں کے لئے ان تصاویر کا طبع کرنا کیا تصویر بنانے اور تصویر کشی کے حکم میں آتا ہے یا نہیں؟ اور اس سے حاصل شدہ آمدنی جائز ہے یا نا جائز؟
جواب
جاندار کی تصویر بنانا ممنوع ہے خواہ ابتداء جاندار سے بنائی جائے یا تصویر سے نقل کی جائے قلم سے ہو یا مشین سے یا کپڑے کی بناوٹ میں ہو یا پتھر لکڑی لوہے، وغیرہ پر کسی آلہ سے بنائی جائے اور جبکہ ٹریڈ مارکہ کے طور پر ہو تو وہ مقصود کے درجہ میں ہوگی، اس لئے اس کو جائز نہیں کہا جائے گا۔ اس پر جو وعید میں حدیث پاک میں وارد ہیں وہ بہت سخت ہیں۔ یہ تو تصویر کی طباعت کے متعلق ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔