ایضاً / مخدوم و مکرم حضرت مفتی صاحب دامت معالیکم .
سوال
حسب ہدایت تحقیقات اور حضرت والا کا فتویٰ مرسل ہے۔ فریق ثانی کے متعلق یہ عرض ہے۔ ۱۔ وہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ پر لعن و طعن کو روا رکھتے ہیں سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو علیہ السلام کہنے پر اصرار کرتے ہیں۔ بنارس میں انہوں نے مستقل فتنہ پیدا کر دیا ہے اور یزید کو علانیہ ملعون اور جہنمی اور کافر کہتے ہیں۔ ۲۔ اور اس فتنہ کو پیدا کرنے والے ایک مخصوص ادارہ کے علماء ہیں جو ہمیشہ اس نوع کے فتنے کو ابھارتے ہیں۔ امید کہ فوراً جواب سے نوازیں گے۔ دارالعلوم دیوبند کے فتوے کے بغیر ہم لوگ یتیم ہیں۔
جواب
حسب ہدایت نظر ثانی و ثالث کے بعد جواب ارسال ہے۔ ۱۔ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر جو شخص لعنت کرتا ہے وہ لعنت اسی پر واپس جاتی ہے اور وہ شخص اپنی عاقبت برباد کرتا ہے، اگر وہ سیدنا حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو علیہ السلام کہتا ہے تو آپ سیدنا ابوبکر وسیدنا عمر و سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو علیہم السلام کہئے تاکہ شعاریت ختم ہو جائے، اگر آپ نے خود حضرت سیدنا…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔