الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

فاسق وفاجر کیلئے” رضی اللہ عنہ“اور” نور اللہ مرقدہ“کہنا

سوال

اگر ایک فاسق وفاجر شخص کو ہم رضی اللہ عنہ کہیں تو گناہ ہے، نور اللہ مرقدہ کہیں تو حرج ہے اگر ایسا ہے تو پھر کیا فاسق و فاجر کے لئے دعائے مغفرت نہ کرنا چاہئے؟۔

جواب

دعائے مغفرت اگر فاسق و فاجر کیلئے جائز نہ ہوتی تو نماز جنازہ اس کی میت پر نہ پڑھی جاتی۔ عرفاً رضی اللہ عنہ صحابہ کرام کیلئے یا بہت سے بہت انکے قریب تر حضرات کیلئے ہے۔ اس وجہ سے کسی فاسق و فاجر کیلئے ایسے کلمات کہنے سے ان کے صحابہ ہونے یا ان سے قریب تر بلند مرتبہ ہونے کا شبہ ہوتا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو