الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

داڑھی کی مقدار

سوال

گزارش ہے کہ زید مسلک حنفی ہے اس کے چند احباب نے ایک روز بات چیت کے درمیان زید سے دلیل طلب کی کہ ایک مشت ڈاڑھی کی قید کہاں سے معلوم ہوتی ہے اس کے بارے میں صحاح ستہ کی کوئی صحیح روایت موجود ہے یا فقط صحابہ کرام کے طرز عمل پر عمل کیا جاتا ہے۔ جواب مدلل تحریر فرمائیں۔ خصوصاً ایک مشت کی قید کہاں سے ثابت ہے۔

جواب

ڈاڑھی بڑھانے کا امر صحیح حدیث میں موجود ہے۔ بڑھانے کی ضد کٹانا ہے قصر ہو یا حلق۔ کسی شئی کا امر کرنا اس کی ضد سے نہی کرنا ہے۔ جیسے نماز کا امر اس کے ترک سے نہی ہے جب امر وجوب کے لئے ہو گا تو اس کی ضد سے نہی تحریم کے لئے ہوگی کمافی تیسیر التحرير الجلد الثانی ص ۶۹ بخاری شریف اور دیگر صحاح میں اعفوا اللحى. اوفروا اللحى. ارخوا اللحى. وفروا اللحى صيغے موجود ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو