جن اوزاروں سے غیر مسلم کی حجامت بنائی ان سے مسلم کی حجامت بنانا
سوال
ان اوزاروں سے جن سے غیر مسلم، مشرک کی حجامت بنائی گئی ہو ان سے مسلم کی حجامت بغیر صاف کئے بنا سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
جس استرے یا قینچی سے غیر مسلم کے سر کے بال مونڈے یا کاٹے ہوں اس پر خون لگا ہوا نہ ہو تو اس سے مسلم کے سر کے بال مونڈنا یا کاٹنا درست ہے۔ صفائی کرنا یعنی دھونا لازم نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔