فینسی مروجہ برقعه
سوال
آج کل فینسی مروجہ برقعہ جو ریشمی ہوتا ہے، اور بدن سے چمٹا کر سیا جاتا ہے، ایسے برقعہ کا استعمال کرنا کیسا ہے؟
جواب
عورت کو اگر کسی ضرورت سے مکان سے باہر جانا ہی پڑے تو میلی کچیلی چادر اوڑھ کر اس طرح جائے کہ جسم پر بھی کسی کی نظر نہ پڑے، اور لباس بھی جاذب نظر نہ ہو، حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ جو عورت مہکتی ہوئی خوشبو لگا کر مکان سے نکلتی ہے، وہ ایسی ایسی ہے یعنی لوگوں کو بدکاری کی دعوت دیتی ہے، یہی حال قریب قریب فینسی برقعہ کا ہے، لہذا اس سے اجتناب چاہئیے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔