سینہ بند اور عورت کا موئے زیر ناف استرے سے لینا
سوال
باڑی جو عورتیں اپنے پستان میں لگاتی ہیں جائز ہے کہ نہیں؟ موئے زیر ناف اگر استرہ سے لینا چاہے تو لے سکتی ہے یا نہیں؟ موئے زیر ناف لینے کی کوئی حد ہے یا نہیں؟ کچھ ایام ہیں کہ اتنے روز میں لینا ضروری ہے، یا موئے زیر ناف ساری زندگی نہ لے، جیسے کہ ہمارے ملک میں کچھ قوم ایسی ہیں جو کبھی زیر ناف لیتی ہی نہیں؟ تو وہ شریعت کے مطابق کس جرم کے مرتکب ہیں؟ اور شریعت کا کیا حکم ہے؟ اس سوال کے بارے میں مفصل تحریر فرمائیں؟
جواب
پستان کی حفاظت کے لئے سینہ بند کا استعمال درست ہے، موئے زیر ناف اگر عورت استرہ سے بنائے تب بھی گناہ نہیں ہے، مگر افضل یہ ہے کہ صابون وغیرہ سے صفائی کرے ہر ہفتہ میں صفائی کرنا اعلیٰ بات ہے، یہ نہ ہو تو ۱۵ دن میں صفائی کر لیں، چالیس روز کے اندر بھی گنجائش ہے، اس کے بعد تک صفائی نہ کرنا مکروہ تحریمی ہے، بالکل ہی صفائی نہ کرنا ظاہر ہے اس سے بھی بڑھ کر ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔