تنگ لباس پر تنبیہ
سوال
عام مسلمان مرد اور عورتیں دوسری قوموں کی دیکھا دیکھی تنگ لباس پہننے لگیں، جس سے تمام اعضاء ظاہر ہونے لگیں، یہ سب عریانی کے برابر ہیں، اور عریانی حرام ہے، تو پھر علماء دین کہاں سو گئے ہیں؟
جواب
علماء دین تو بیدار ہیں اور دوسروں کو بیدار کرتے رہتے ہیں، چنانچہ اس مسئلہ پر بھی رسالہ نظام کانپور میں دیر تک بہت سی قسطوں میں مضامین شائع ہوتے رہے، اور رسالہ دارالعلوم دیو بند میں بھی اس پر بحث کی گئی ہے، دوسرے لوگ اس بیدار کرنے کے باوجود اگر سوتے ہی رہیں تو وہ خود ذمہ دار ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔