ساڑی کا استعمال
سوال
زید حافظ قرآن اور فاضل دیو بند ہے اپنی بیوی کو اپنی نگاہوں سے محفوظ اور شرعی حدود میں رکھنے کی کوشش کرتا ہے، مگر ساڑی پہناتا ہے، کیا اسکے لئے اپنی بیوی کو ساڑی پہنانا جائز ہے، نیز امہات المؤمنین کا لباس کیا تھا وضاحت فرمائیں؟
جواب
جس جگہ ساڑی کفار و فساق کا شعار ہے، وہاں صلحاء کو اس سے پورا پرہیز لازم ہے، جس جگہ ان کا شعار نہیں بلکہ سب لوگ استعمال کرتے ہیں، وہاں اس کے استعمال کی ممانعت نہیں ہے امهات المؤمنین کے یہاں ساڑی کا استعمال نہیں تھا، کرتہ چادر تہبند کا استعمال وہاں عام تھا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔