عورتوں کو چوڑی دار پائجامہ پہننا
سوال
عورتوں کو چوڑی دار (آڑا) پائجامہ پہننا اور پہنکر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ آیا نماز میں اس کی وجہ سے کسی قسم کی کوئی قباحت تو نہیں، اگر ہے تو کیا؟ نیز اس کے استعمال سے کسی قسم کا گناہ تو نہیں، اگر ہے تو کس قدر؟
جواب
ایسے کپڑے سے نماز تو ہو جاتی ہے لیکن چونکہ اس سے جسم کی ہیئت معلوم ہوتی ہے اس لئے اس سے احتیاط چاہئے، خصوصاً ایسے وقت کہ خاندان کے غیر محرم لوگ بھی اس مکان میں رہتے ہوں، مبادا اس حدیث کی وعید میں داخل ہو جائیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔