حرام گوشت، چربی کا بطور دوا استعمال کرنا
سوال
(۱) زید بیمار ہے اکثر ڈاکٹر و حکماء نے بتایا ہے کہ سور کا گوشت و تاڑی کو استعمال کرو، کیا گوشت سور و تاڑی کا استعمال کرنے سے شریعت روکتی ہے، یا نہیں؟ نیز لوگوں کا خیال ہے کہ انگریزی دواؤں میں شراب کا جزو ہوتا ہے، اس کو استعمال کرنا چاہئے یا نہیں؟ (۲) تاڑی کی مشین میں بسکٹ وتال وغیرہ بنائے جاتے ہیں، نیز ولائتی بسکٹ میں احتمال ہے کہ سور وغیرہ کی چربی ملی ہوتی ہے، نیز وہ چیزیں جو ولایت سے کھانے کی تیار ہو کر آتی ہیں، نہ معلوم اس میں کیا چیزیں ہوتی ہیں، ایسی چیزوں کا کھانا جائز ہے یا نہیں، ولایتی کمبل میں بھی لوگ کہتے…
جواب
(۱) اگر حاذق دیندار مسلم طبیب یا ڈاکٹر تجویز کر دے کہ بغیر سور کے گوشت کے شفاء ممکن نہیں اور کوئی دوسری حلال چیز اس کے قائم مقام نہیں ہو سکتی، تو اس کا استعمال درست ہے اور تاڑی میں اگر شراب کی طرح نشہ ہے، تو اس کا بھی یہی حکم ہے، اگر اس میں نشہ نہیں تو اس کا استعمال بلا شرط مذکور بھی درست ہے، کذافی الہندیہ ص ۲۳۶ کتاب الکراہیۃ انگریزی دواء میں اگر شراب ہونے کا یقین ہے تو اس کا…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔