الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیکڑا اور کچھوا دوا کے طور پر کھانا

سوال

کیکڑے کو جلا کر شہد میں ملا کر استعمال کرنا پرانی کھانسی اور دمہ میں بہت مفید بتلاتے ہیں، نیز ایسے ہی کچھوے کو پکا کر اسی مرض میں کھانے کو بہت مفید بتلاتے ہیں، تو کیا کیکڑا اور کچھوا حلال ہیں یا حلال نہ ہوں تو ان کا استعمال اس طرح پر جائز ہے؟

جواب

پانی کے جانوروں میں احناف کے نزدیک مچھلی کے علاوہ کوئی اور جانور درست نہیں کیکڑا اور کچھوا بھی درست نہیں لیکن کیکڑا کو مار کر اگر جلا دیا جائے تو قلب ماہیت ہو کر اس کا حکم بدل جائے گا، اس کا کھانا ممنوع نہیں ہوگا۔ کچھوا کھانا بھی درست نہیں، لیکن اگر دیندار تجربہ کار ماہر معالج تجویز کر دے کہ شفاء اسی میں منحصر ہے، تو اس کا کھانا درست ہوگا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو