الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ہومیو پیتھک دواؤں کا استعمال

سوال

عرض یہ ہے کہ ہومیو پیتھک دوائیں اپنی فروخت کے لئے خریدی، پھر اس کے فارمولے پر نظر کی تو ایک شربت کی بوتل میں ۱۷٪ فیصد الکحل لکھا ہوا پایا، اس الکحل کا شرعاً کیا حکم ہے؟ بعض کہتے ہیں کہ یہ اصل نہیں براہ کرم رہبری فرمائیں؟

جواب

الکحل کے متعلق ذاتی کوئی تحقیق نہیں مختلف آدمیوں سے مختلف باتیں سنی ہیں، کسی نے بتایا کہ شراب کا جوہر ہے، کسی نے بتایا کہ یہ شراب کی ایک قسم ہے، کسی نے بتایا کہ یہ کوئیلہ سے بنایا جاتا ہے، جب تک یہ تحقیق نہ ہو جائے کہ یہ اشربہ محرمہ میں سے کوئی شراب ہے، اس وقت تک اسکی حرمت کا فتوی دینا مشکل ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو