الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جس جانور کو نا جائز پتے کھلائے اس کے دودھ اور گوشت کا حکم

سوال

مالک کی اجازت کے بغیر بعض لوگ پتے توڑ کر لاتے ہیں اور ان کو لوگ خرید کر اپنے جانوروں کو کھلاتے ہیں۔ ان جانوروں کا دودھ پینے اور ان کی قربانی اور عقیقہ کا کیا حکم ہے؟

جواب

بغیر اجازت مالک کے پتے توڑنا اور فروخت کرنا منع ہے ایسے لوگوں سے پتے خریدنا بھی منع ہے (اجازت کے لئے اتنا بھی کافی ہے۔ کہ مالک کو معلوم ہو اور وہ منع نہ کرے) لیکن جس جانور کو یہ پتے کھلائے اس کا دودھ گوشت، حرام نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو