الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بھینس کے بچہ دینے اور ختنہ کی دعوت مدرس کیلئے

سوال

زید ایک سو دس روپیہ کی تنخواہ پر ایک مدرسہ میں مدرس ہے اور زید کے گھریلو حالات بھی بفضلہ تعالیٰ بہت اچھے ہیں، اب جس گاؤں میں زید پڑھاتا ہے، اس گاؤں میں یہ دستور ہے کہ اگر کسی کی بھینس نے بچہ جنا یا کسی نے اپنے لڑکے کا ختنہ کیا، پھر اس کے اچھے ہونے کے بعد مصلی کی دعوت کرتا ہے، آیا زید بھی اس دعوت کو مصلی بن کر کھا سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

یہ دعوت اظہار مسرت اور شکرانہ کے طور پر ہے امام وغیرہ امام امیر و غریب سب کے لئے اس کا کھانا درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو