الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اللہ کے نام کے کھانے میں مالدار کی شرکت

سوال

زید بکرا ذبح کرتا ہے اور مالداروں کی دعوت کرتا ہے، جب ان سے دریافت کیا جاتا ہے، یہ چیز صدقہ یا خیرات کی ہے یا کسی اور چیز کی؟ تو بتاتے ہیں صرف اللہ نام کا اس اللہ نام کی تفسیر کیا ہے اور اس میں شریک ہونا کیسا ہے؟ شرح وبسط کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں؟

جواب

عامہ یہ کام رفع بلا کے لئے یا کسی کے ایصال ثواب کے لئے کیا جاتا ہے، اگر زید کا مقصد بھی یہی ہے تو مالداروں کو اس سے بھی بچنا چاہئے، دوست واحباب کو کھلانا بھی اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کا ذریعہ ہے، اگر یہ مقصود ہے تو امیر و غریب کسی کو اس سے پرہیز کی ضرورت نہیں ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو