منہار اور قصاب کی دعوت قبول کرنا
سوال
ایک عالم صاحب نے اپنے وعظ میں فرمایا کہ میں منہار اور قصابوں کی دعوت منظور نہیں کرتا، اس لئے کہ وہ چوڑی پہناتے وقت غیر محرم عورتوں کے ہاتھوں پر نظر ڈالتا ہے، اور قصاب بات بات پر جھوٹ بولتا ہے، تو کیا ان شخصوں کے یہاں کھانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
نامحرم پر غلط نظر ڈالنا یا چوڑیاں پہناتے وقت اس کے ہاتھ کو لگانا درست نہیں، منع ہے، مگر اس کی وجہ سے چوڑیوں کی قیمت حرام نہیں، اس لئے اس کے کھانے کو حرام کہنا درست نہیں، جھوٹ بولنا وہ بھی بات بات پر سخت گناہ ہے، اس کے باوجود گوشت کی قیمت حرام نہیں، منہار اور قصاب کو نصیحت کی جائے کہ وہ دونوں اپنی اصلاح کر لیں، اگر کوئی مقتدا ان کی دعوت کو اس بناء پر رد کرے کہ یہ لوگ اپنی غلطی…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔