الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

فاسق کی دعوت قبول کرنا اور اس کو سلام کرنا

سوال

کوئی فاسق مبتلائے فسق ہو مثلاً ریش تراشتا ہو یا دیگر فسق کے اندر مبتلا ہو تو اس کی دعوت کھانا یا اس کو سلام کرنا کیسا ہے؟ ہمارے یہاں مولوی صاحب مکروہ تحریمی بتلاتے ہیں، اگر یہ بات صحیح ہے تو عام طور سے گشتوں میں متکلم صاحب کو اس سلسلہ میں پیش قدمی کرنی پڑتی ہے، لہذا کیا صورت اختیار کرنی چاہئے؟

جواب

جو شخص مبتلائے فسق ہو اور اس کو سلام کرنے یا اس کی دعوت قبول کرنے سے اس کی اصلاح کی توقع ہو تو اس کو سلام بھی کیا جائے، اور دعوت بھی قبول کی جائے، بشرطیکہ وہ حرام مال سے نہ کھلائے، اگر ترک سلام یا ترک دعوت سے اصلاح کی توقع ہو تو ترک کر دیں، بقصد تعظیم فسق سلام کرنا جائز نہیں ہے، لیکن جب اس میں ایمان بھی موجود ہے تو اکرام مسلم لازم ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو