فاسق معلن کے گھر کھانا
سوال
زید کے گھر میں بغیر نکاح کے ایک عورت رکھی ہوئی ہے، اور اس کے بچہ بھی پیدا ہو گیا ہے، اور زید اس سے علانیہ زنا کرتا ہے، اور لوگ زید کو کہتے ہیں کہ اس سے نکاح کرلے، وہ نکاح نہیں کرتا، اور زید کے گھر بیوی بھی ہے، زید کے گھر کی روٹی کھانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اذا دعيت الى وليمة فان لم يكن ماله فيها فسق فلابأس بالاجابة وان كان ماله حراماً فلاتجبه وکذا لک ان کان فاسقاً معلناً فلاتجبه ليعلم انك غير راض بفسقه. (بستان الفقيه أبي الليث، ص ۸۰) اس سے معلوم ہوا کہ فاسق معلن کے گھر کھانا نہیں چاہئے، تاکہ اسے معلوم ہو جائے کہ تم اسکے فسق سے راضی نہیں ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔