کسی کی بوئی ہوئی کھیتی کو کاٹ لینا
سوال
اگر کسی کی بوئی ہوئی زمین کو بغیر اس کی اجازت کے کاٹ لیا تو کیا اس میں گناہ ہوگا؟ کیونکہ اس نے ۵ ر بیگہ زمین سے زائد خرید رکھی ہے۔
جواب
جس شخص نے اپنی مملوکہ زمین میں جو کچھ بویا ہے، وہ بونے والے کی ملک ہے، بغیر مالک کی اجازت کسی کو اس کے کاٹنے کا حق نہیں، بلکہ ایسا کرنا غصب اور ظلم ہے، قانون کا حاصل بھی یہ نہیں ہے کہ ۵ ر بیگہ سے زائد کسی کے پاس ہو تو اس کو کاٹ لیا جائے، یہ بلا قیمت زبردستی قبضہ کرنا ظلم ہے، اس کو کسی کو حق نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔