مطلقہ ماں کی مدد باپ کے مال سے
سوال
ایک شخص جس کا نام خالد ہے اس نے ایک عورت سے شادی کر لی اور اس عورت کے پیٹ سے دولڑکے اور دوسری لڑکیاں پیدا ہوئیں، اس میں ایک کا نام زید اور دوسرے کا نام بکر ہے، پھر کسی وجہ سے خالد نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی، طلاق دینے کے بعد خالد نے دوسری عورت سے شادی کی، دوسری عورت کے پیٹ سے تین لڑکے ہیں، ایک لڑکا اور دولڑکیاں، مگر طلاق دینے کے بعد زید اور بکر کی ماں پریشان اور غربت کی زندگی گزار رہی ہے، اب زید اور بکر جو کہ بالغ ہیں، وہ اپنی پریشان حال ماں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، ماں کا حق اور ماں کی خدمت کس طرح کریں؟
جواب
بغیر باپ کی اجازت کے اس کے مال میں سے والدہ کو کچھ نہ دیں، البتہ خود کما کر جس قدر ہو سکے خدمت کرتے رہیں، حق تعالیٰ فلاح دارین نصیب فرمائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔