الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

صلی اللہ علیک یا رسول الله

سوال

بعض علماء صلوۃ یعنی (صلی الله علیک یا رسول الله وسلم علیک یاحبیب الله) کو پڑھنا نا جائز وبدعت کہتے ہیں بجائے اس کے درود ابراہیمی کے پڑھنے کو ثواب اور زیادہ فضیلت سمجھتے ہیں اسلئے یہ بتائیں کہ صلوٰۃ مذکورہ اور درود پڑھنا کیسا ہے؟ اگر صلوٰۃ کا کسی کتاب میں ذکر ہے تو مہربانی کر کے اس کتاب کا حوالہ دیا جائے۔ تا کہ ہم بھی اس گمراہی سے دور رہیں۔ فقط

جواب

درود ابرہیمی کا پڑھنا ہر جگہ سے درست اور موجب ثواب ہے اور الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ کو مدینہ پاک حاضر ہو کر روضہ اقدس ﷺ کے سامنے کھڑے ہو کر پڑھنا چاہیے، دور سے اسطرح پڑھنے سے لوگوں کو شبہ ہوتا ہے کہ حضرت رسول اکرم ﷺ کو حاضر وناظر سمجھ کر اسطرح پڑھا جا رہا ہے، دل کا حال کسی کو معلوم نہیں اسلئے اس سے احتیاط چاہیے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو