بریلوی فتنہ کا علاج
سوال
بریلویوں کی طرف سے اشتہار شائع ہوتا رہتا ہے جس کی وجہ سے عوام میں سخت بے چینی اور پریشانی ہو جاتی ہے۔ براہِ کرم عوام کی اصلاح کیلئے جو مناسب صورت حال ہو اس سے مطلع فرمائیں تا کہ بدعات وخرافات کا دروازہ بند ہو جائے۔
جواب
اس فرقہ رضا خانیہ کی تردید میں ”عقائد علماء دیوبند“ چھوٹا سا رسالہ ہے جو کہ اصل عربی میں تھا اس کو اردو میں شائع کیا گیا ہے جس پر ہندوستان اور عرب کے علماء کے دستخط ہیں اس کو آپ چھپوا کر شائع کر دیں۔ اصل کتاب کا نام” التصديقات لدفع التلبيسات (المهند)“ ہے۔ اس میں اصل عبارت عربی میں ہے اور ساتھ ہی ترجمہ بھی ہے نیز” الشہاب الثاقب“ میں پوری تفصیل مذکور ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔