الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ايضاً

سوال

ہمارے یہاں حیدر آباد میں مولانا پالن پوری کے بیانات کے بعد ایک مختصررسالہ” پالن حقانی کی حقیقت اور تبلیغی جماعت کی حقیقت” ۱۵ صفحات پر مشتمل شائع ہوا جس میں بہت اعتراضات ہیں (دیو بند تبلیغ وہابیت وغیرہ پر) مولانا اشرف علی تھانوی کی کتاب حفظ الایمان صفحه ۷، ۸ کی عبارت ہے کہ آپ حضور ﷺ کی ذات مقدسہ پر علم غیب کا حکم کیا جانا اگر بقول زید صحیح ہو تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس غیب سے مراد بعض غیب ہے یا کل غیب اگر بعض علوم غیبی مراد ہے تو اس میں حضور ہی کی کیا تخصیص ہے۔

جواب

گرامی نامہ ملا پڑھ کر آپ کی پریشانی کا حال معلوم ہوا ایک طبقہ کا مستقل مشغلہ یہی ہے کہ وہ اہل حق علماء سے عوام کو بدظن کرتا رہتا ہے اور اس سلسلہ میں جس جس قسم کے اعتراضات اسکے امکان میں ہوتے ہیں شائع کرتا ہے تقریباً ایک صدی بیت گئی ان اعتراضات کی تردید میں درجنوں کتابیں لکھی گئیں۔ صدہا اخبارات میں جوابات دئے گئے ہزاروں اشتہارات شائع کئے گئے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو