فاضل بریلوی کا ایک ملفوظ
سوال
مولانا احمد رضا خاں بریلوی کے ملفوظات حصہ چہارم میں یہ سوال وجواب مرقوم ہے، عرض: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، ختم الله لاغلبن انا ورسلی تو بعض رسول کیوں شہید ہوئے، ارشاد: رسولوں میں سے کون شہید کیا گیا، انبیاء البتہ شہید کئے گئے رسول کوئی شہید نہ ہوا، يقتلون النبيين فرمایا گیا نہ کہ یقتلون الرسل، اس پر ایک شخص کہتا ہے کہ قرآن کریم میں ختم اللہ نہیں کتب اللہ ہے یہ قرآن کریم کی تحریف ہے نیز قرآن کریم کی متعدد آیتوں سے رسولوں کا شہید ہونا معلوم ہوتا ہے، یہ ان آیتوں کا انکار ہے، اب سوال یہ ہے کہ مولانا رضا خان بریلوی اس…
جواب
پورے قرآن کریم پر ایمان لانا فرض ہے کسی جز کا انکار کرنا کفر ہے، ایک لفظ یا ایک حکم کی جگہ دوسرا لفظ یا دوسرا حکم بدلنے کا حق ان کو بھی نہیں تھا جن پر یہ نازل ہوا قل ما يكون لی ان أبدله من تلقاء نفسى الآيه جو چیز اللہ پاک نے نہیں فرمائی اس کو اللہ پاک کی طرف منسوب کرنا نہایت خطرناک ہے ولو تقول علينا بعض الاقاويل لاخذنا منه باليمين ثم لقطعنا منه الوتين الآيه۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔