حضرت تھانوی پر اعتراض کا جواب
سوال
(۱) زید کا یہ کہنا ہیکہ امریکہ کے لوگ راکٹ کے ذریعہ چاند پر پہونچ گئے۔ (۲) نئی تعلیم کے دو ایک شخص جو شریعت کے احکام سے ناواقف ہیں حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی کے متعلق یہ کہتے ہیں کہ مولانا حکیم الامت کو علم شریعت بعض علم شریعت تھا جس میں مولانا حکیم الامت کی کیا خصوصیت کوئی تخصیص نہیں ہے، مولانا اشرف علی صاحب کو اتنا علم بھی نہ تھا جتنا حضرت مولانا گنگوہی کو حاصل تھا اور اتنا علم شریعت جتنا حکیم الامت کو تھا اتنا اور ایسا علم شریعت مولانا گنگوہی کے محلہ وگلی کوچوں میں پڑے رہنے والے جانوروں، گائے، بیل، بھینس…
جواب
(۱) یہ بات فی نفسہ محال نہیں۔ (۳-۲) اگر ان دونوں کی یہ گفتگو واقعی ہے بناوٹی نہیں ہے تو جس شخص کا یہ عقیدہ ہے اس سے اس کی دلیل دریافت کر کے اطلاع دیں، کیونکہ کفر کا فتوی لگانا بہت بڑی ذمہ داری ہے، اگر کسی شخص کو کافر کہہ دیا جائے اور وہ واقعۃً کافر نہ ہو تو یہ کفر لوٹ کر اس پر آتا ہے۔ جس نے کافر کہا ہے (العیاذ باللہ)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔