جماعت اسلامی کا مسلک
سوال
جماعت اسلامی والے ایک مسجد میں اپنا ہفتہ واری اجتماع کیا کرتے تھے، اجتماع میں یہ لوگ تفہیم القرآن اس کے بعد احادیث پھر مودودی صاحب کے خطبات کا مطالعہ کیا کرتے تھے، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والوں نے مسجد ہی میں ہنگامہ کر کے جماعت اسلامی والوں کا یہ اجتماع یہ کہہ کر بند کرا دیا کہ یہ لوگ اسلام سے ہٹے ہوئے گمراہ ہیں، کافر ہیں، فاسق ہیں وغیرہ وغیرہ ان کا یہ کہنا کہاں تک درست ہے؟
جواب
مودودی صاحب کی جماعت اسلامی کے متعلق ساتھ والے فتویٰ میں تحریر کر دیا گیا اس کو دیکھ لیں، اس جماعت کو کافر نہیں کہنا چاہئے، کفر کا فتوی نہیں دیا گیا تبلیغی جماعت کو کافر کہنے سے پورا پرہیز کرنا لازم ہے، اس کا یہ کام ہرگز نہیں کہ کفر کا فتوی دے، وہ نہ جماعت اسلامی کو کافر کہے نہ ان سے بحث و مباحثہ کرے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔