قادیانی کے سلام کا جواب اور اس کی دعوت
سوال
اگر کوئی قادیانی سلام کرے تو جواب دیا جائے گا یا نہیں؟ یا از خود ان کو سلام کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ نیز اگر وہ دعوت دے تو شرکت کر سکتے ہیں یا نہیں؟ یا ان کو اپنی کسی دعوت میں بلا سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
قادیانی نے نصوص قطعیہ کے خلاف اپنا عقیدہ اپنی کتابوں میں لکھا ہے، اسلئے وہ اسلام سے خارج اور مرتد ہے، جو مسلمان قادیانی مذہب اختیار کرلے اسکا بھی وہی حکم ہے۔ اسکو سلام کرنا اور اسکے سلام کا جواب دینا اور اس کی دعوت قبول کرنا اور اس کی دعوت کرنا جائز نہیں تمام کفار کے ساتھ جو معاملہ کیا جاتا ہے مرتد کا معاملہ اس سے مختلف ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔