قادیانی سے نکاح اور ثبوت نسب
سوال
بکر قادیانی کا نکاح ایک صحیح العقیدہ عورت زاہدہ سے درست ہے یا نہیں؟ اگر درست ہے تو ثبوت نسب کس سے متعلق ہوگا؟ (۲) صحیح العقیدہ زاہدہ اور بکر کا نکاح ہو گیا اس کے بعد بکر قادیانی ہو گیا تو اس سے نکاح پر کوئی اثر پڑا یا نہیں؟ ہر دو صورت میں نسب کا تعلق کس سے ہوگا؟ (۳) مندرجہ بالا ہر دو صورت میں جبکہ عورت زاہدہ صحیح العقیدہ ہے نیز اسکا ایک لڑکا زید بھی صحیح العقیدہ ہے۔ ایک صحیح العقیدہ عورت عابدہ کا نکاح اس لڑکے سے درست ہے یا نہیں؟
جواب
(۱و۲) اہلِ سنت والجماعت کے فتوؤں کے مطابق قادیانی اسلام سے خارج ہیں۔ نہ مسلمان صحیح القعیدہ عورت کا نکاح کسی قادیانی سے درست ہو سکتا ہے نہ بعد میں شوہر کے قادیانی ہو جانے سے وہ نکاح باقی رہ سکتا ہے بلکہ قادیانی ہوتے ہی فوراً نکاح فسخ ہو جاتا ہے۔ اولاد مسلمان شمار ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔