قادیانی پر نماز جنازه
سوال
ایک قادیانی شخص کی لڑکی فوت ہو گئی اس نے اور اس کے باپ نے بیٹی اور پوتی کی نماز جنازہ ادا نہیں کی امام ومقتدی اہل سنت والجماعت تھے کیا قادیانی مذہب کے اولاد یا عورت کی نماز جنازہ اہلِ سنت والجماعت کو پڑھنی چاہئے یا نہیں اگر نہیں تو جنہوں نے بخیال برادری نماز ادا کی ان پر کچھ سزا شرعی عائد ہو گی یا نہیں۔
جواب
قادیانی لوگ مسلمان نہیں بلکہ کافر ہیں اور نماز مسلمان کے جنازہ کی پڑھی جاتی ہے، کافر کے جنازہ کی نماز نہیں پڑھی جاتی جسکے متعلق معلوم ہو کہ یہ قادیانی ہے اس کے جنازہ کی نماز درست نہیں اسکی عورت اگر مسلمان ہے تو اسکی نماز اور اسکے نابالغ بچے کی نماز درست ہے کیوں که نابالغ اولاد خیرالابوین کے تابع ہوتی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔