جو شخص قادیانی ہو جائے اس کا نکاح برقرار نہیں رہتا
سوال
زید حنفی سنی صحیح العقیدہ آدمی تھا۔ خدا جانے کن اثرات کے ماتحت وہ قادیانی بن گیا اور اپنا قدیم مسلک ترک کر دیا سوال یہ ہے کہ اس حالت میں اس کی بیوی اس کے نکاح میں باقی رہی اور اس کے ذمہ شوہری حقوق کو ادا کرنا لازم رہا یا نکاح ختم ہو کر تعلق زوجیت ختم ہو گیا اور بیوی اپنے شوہر پر حرام ہوگئی؟
جواب
قادیانی نے ختم نبوت اور بہت سے بنیادی عقائد اسلام کے خلاف کا ارتکاب کیا اور بار بار متنبہ کرنے پر اپنی بات سے رجوع نہیں کیا۔ اسلئے علماء اسلام کے فتوی کی رو سے وہ اسلام سے خارج اور مرتد ہے۔ جو شخص اسکے مسلک کو قبول کرتا ہے اور اسکے عقائد کو اختیار کرتا ہے اسکا حکم بھی وہی ہے کہ شوہر کے مرتد ہو جانے کی وجہ سے مسلمان بیوی نکاح سے خارج ہو گئی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔