الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مقروض کے اسٹامپ لکھ دینے کے بعد بھی کفیل کی ضمانت باقی رہے گی؟

سوال

ممتاز احمد اپنی ضمانت میں محمد حسن اور زین الحق صاحبان سے غلام محمد کو کچھ روپئے کا مال دلوایا کہ غلام محمد فروخت کر کے چکا دیگا، محمد حسن اور زین الحق کاروبار میں مشترک ہیں، مگر کچھ عرصہ گزرنے پر غلام محمد چند مجبوریوں کی وجہ سے ان کو روپیہ نہ دے سکا، اس کے بعد محمد حسن وغیرہ نے ممتاز احمد کو پریشان کرنا شروع کر دیا کہ آپ ہماری بقایا رقم غلام محمد سے دلوادیں، ممتاز احمد نے ہر چند کوشش کی کہ غلام محمد روپیہ کی ادائیگی محمد حسن وغیرہ کو کر دے، مگر روپیہ کی ادائیگی نہیں ہو سکی، اور اسی طرح کئی ماہ گزر گئے، اس کے بعد…

جواب

اگر ضمانت کے وقت یہ شرط تھی کہ اسٹامپ لکھنے تک ضمانت ہے بعد میں نہیں، یا اسٹامپ لکھ کر ضمانت ختم کر دی اور لکھ دیا کہ اب میں ضامن نہیں رہا، تو ضمانت ختم ہو گئی، ورنہ ضمانت باقی ہے، اور اس ضمانت کا حاصل بھی صرف یہی ہے کہ غلام محمد سے روپیہ دلوانے کی کوشش کرتا رہے، یہ نہیں کہ اپنے پاس سے روپیہ دے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو