نوٹ بمنزلہ روپے کے ہے
سوال
موجودہ دور میں بیچ صحیح کی شرعی پابندی کس طرح کی جائے، جبکہ خریداری نوٹوں سے کی جاتی ہے، جس سے چاندی، سونا بھی خریدا جاتا ہے، ایک وقت میں ایک مقام پر خریداری نہیں ہوتی قیمت میں دین بذریعہ چیک دیا جاتا ہے، یا وی پی سے بھی کیا جاتا ہے، اس حالت میں بیع شرعی کے شرائط پورے نہیں ہوتے، ورنہ کرنے والا گنہگار ہوتا ہے۔
جواب
اب جبکہ روپیہ کا وجود بہت کم ہو گیا ہے گویا کہ نایاب ہو گیا ہے، تو نوٹ کو ہی بمنزلہ روپے کے قرار دیدیا گیا کہ سارا کاروبار اب نوٹ ہی سے ہوتا ہے، اگر نوٹ کی وہی اصل حیثیت (حوالہ) رہے تو عام مخلوق حرج عظیم میں مبتلا ہو گی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔